کرینہ نے عالیہ کو دہائی کی بہترین اداکارہ قرار دے دیا

عالیہ کو مشورے کی ضرورت نہیں، کرینہ کپور

بالی ووڈ میں بیبو کے نام سے مشہور کرینہ کپور خان نے عالیہ بھٹ کو گزشتہ دہائی کی بہترین اداکاراؤں میں سے ایک قرار دیا ہے۔

بھارتی میڈیا کےمطابق کرینہ کپور خان کی فلم ‘لال سنگھ چڈھا’ 11 اگست کو بھارت بھر میں ریلیز ہورہی ہے ، فلم کی تشہیر کے لئے کرینہ کپور مختلف ٹی وی چینلز اور ویب سائیٹس کو انٹرویوزدے رہی ہیں۔

کرینہ سے جب یہ پوچھا گیا کہ عالیہ بھٹ فلم نگری کی روایت سے ہٹ کر 29 برس کی عمر میں ماں بننے پر آپ کیا مشورہ دیں گی؟ جواب میں اداکارہ نے کہا کہ عالیہ کو مشورے کی ضرورت نہیں ہے، میرے خیال میں وہ پچھلی دہائی کی بہترین اداکارہ ہیں، اس عمر میں ماں بننا ان کا فیصلہ ہے اور یہ اچھی بات بھی ہے۔

کرینہ کپور نے مزید کہا کہ ایک عورت کی زندگی میں حمل ایک بہت ہی عام چیز ہے، عالیہ ماں بننے کے بعد بھی اپنے کیریئر میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرتی رہے گی کیونکہ عالیہ بہت باصلاحیت اداکارہ ہے، لہذا اسے اپنے آپ پر یقین رکھنے کی ضرورت ہے اور یہ سب سے اہم چیز ہے۔

کرینہ کپور خود بھی 2 بچوں کی ماں ہیں لیکن اس کے باوجود وہ بالی ووڈ میں سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی اداکاراؤں میں شمار کی جاتی ہیں۔

چند روز قبل کرینہ کپور کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھیں، جس کے بعد یہ خبریں پھیل گئی تھیں کہ وہ ایک مرتبہ پھر امید سے ہیں لیکن انہوں نے اس کی تردید کی تھی۔

Bollywood

bollywood actress

kareena kapoor

Aalia Bhatt

Tabool ads will show in this div