امریکی ٹینس اسٹار سرینا ولیمز نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ ان کی کیرئیرکا آخری بین الاقوامی ایونٹ ہوگا

امریکی ٹینس اسٹار سرینا ولیمز نے عالمی سرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔

سرینا ولیمز کی جانب سے بتایا گیا کہ ریٹائرمنٹ کی جانب سفر شروع ہوگیا ہے۔ اس ماہ ہونے والا یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ ان کے کیرئیر کا آخری بین الاقوامی ایونٹ ہوگا۔

سرینا ولیمز نے آخری گرینڈ سلم ٹائٹل 2017 میں جیتا تھا جب انھوں نے آسٹریلین اوپن میں فتح حاصل کی تھی۔

40 سالہ سرینا ولیمز نے 23 گرینڈ سلم ٹائٹل جیتے تاہم وہ 24 ویں ٹائٹل کے حصول میں اب تک ناکام رہیں۔ اگر وہ 24 گرینڈ سلم ٹائٹل جیتنے میں کامیاب رہتی ہیں تو یہ خواتین کے سرکٹ میں عالمی ریکارڈ ہوگا۔

انھوں نے بتایا کہ زندگی میں ایک ایسا وقت بھی آتا ہے جب یہ فیصلہ کرنا ہوتا ہے کہ ہم کو دوسری سمت میں جانا ہوگا۔

انھوں نے مزید کہا کہ یہ وقت بہت سخت ہوتا ہے جب ہم کسی چیز سے بہت پیار کرتے ہیں۔

US OPEN

serena williams

Table Tennis

Tabool ads will show in this div