کرونا کے بعد چین میں نئےوائرس نے خوف پھیلا دیا،درجنوں متاثر

یہ وائرس جانوروں سے پھیلتا ہے
Aug 10, 2022

چین میں نئے’ہینیپا’وائرس سے درجنوں افراد متاثر ہوئے ہیں۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس کےمطابق جانوروں سے پھیلنے والے نئے’ہینیپا’وائرس سے درجنوں افراد متاثر ہوئے ہیں۔

اب تک شان ڈانگ اورہینان صوبے سے متاثرہ کیسز سامنے آئے ہیں۔ متاثرہ مریضوں کے حلق سے نمونے حاصل کئے گئے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ وائرس کے اثرات ایک ہفتے میں سامنے آتے ہیں اور اس کی علامات میں تیزبخار، تھکاوٹ، کھانسی، بھوک میں کمی اور پلیٹلیٹس کا گرنا شامل ہیں۔

اب تک نئے’ہینیپا’وائرس کی کوئی دوا یا ویکسین سامنے نہیں آئی اور اس سے بچاؤ کا واحد طریقہ احتیاط ہے۔

چین کی طبی ماہروانگ لنفا نے بتایا ہے کہ نئے’ہینیپا’وائرس کے مریضوں کی حالت تسلی بخش ہے اور فی الحال گھبرانے کی کوئی بات نہیں ہے۔

Henipavirus

Tabool ads will show in this div