بجلی کا شارٹ فال 5 ہزار 944 میگاواٹ ہوگیا

بجلی کی مجموعی پیداوار 23 ہزار 556 میگاواٹ

ملک میں بجلی کا شارٹ فال 5 ہزار 944 میگاواٹ ہوگیا ہے۔

پاورڈویژن کےمطابق ملک میں بجلی کی مجموعی پیداوار 23 ہزار 556 میگاواٹ اور طلب 29 ہزار 500 میگاواٹ ہے۔

شارٹ فال کے باعث مختلف علاقوں میں 8 گھنٹے تک کی لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے۔

یہ بھی بتایا گیا کہ پانی سے 7 ہزار 520 میگاواٹ بجلی پیدا کی جارہی ہے، سرکاری تھرمل پلانٹس 970 میگاواٹ اورنجی پاور پلانٹس 10 ہزار 950 میگا واٹ بجلی دے رہے ہیں۔

اس وقت جوہری ایندھن سے3 ہزار 100 میگا واٹ بجلی پیدا کی جارہی ہے۔

power short fall

Tabool ads will show in this div