پاکستان اسٹاک ایکسچینج، کاروباری ہفتے کے پہلے روزنمایاں تیزی

مارکیٹ 42 ہزار 681 پوائنٹس پر پہنچ گئی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز نمایاں تیزی کا رجحان رہا۔

بدھ کو 5 روز کی تعطیلات کے بعد کاروبار کے آغاز میں ہی اسٹاک مارکیٹ 585 پوائنٹس کے اضافے سے42 ہزار 681 پوائنٹس پر پہنچ گئی۔

گذشتہ ہفتے مارکیٹ670 پوائنٹس کے اضافے سے42,096 پوائنٹس پر بند ہوئی تھی۔

اسٹاک مارکیٹ میں ہفتے بھر تیزی

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں اگست کے پہلے ہفتے کے دوران زبردست تیزی دیکھنے میں آئی۔ بیشتر کمپنیوں کے حصص کی قیمتیں جو اس سے پچھلے ہفتوں میں مندی کی وجہ سے گر کر نچلی سطح پر آگئیں تھیں۔ سرمایہ کاروں نے ان سستے ہونے والے شیئرز کی یکم اگست کے بعد بھرپور خریداری کی جس کے نتیجے میں کےایس ای100انڈیکس 41ہزار اور42ہزار کی بڑی نفسیاتی حدیں بحال ہوگئیں۔

پاکستان اسٹاک ایکس چینج کی رپورٹ کے مطابق یکم یا 5 اگست پر مشتمل ہفتے کے دوران مجموعی طور پر انڈیکس میں 1946پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور کےایس ای100انڈیکس 40150پوائنٹس سے بڑھ کر42096پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔ مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت میں بھی ایک ہفتے کے دوران 277ارب روپے سے زیادہ کا اضافہ ہوا۔

اسٹاک ماہرین کا کہنا تھا کہ وقفے وقفے سے پرافٹ ٹیکنگ کا سلسلہ جاری رہے گا لیکن عمومی طور پر آئی ایم ایف سے قسط وصولی اور دیگر دوست ممالک سے فنڈز ملنے پر تیزی دیکھی جائے گی۔

PAKISTAN STOCK EXCHANGE (PSX)

Tabool ads will show in this div