پی ٹی آئی کی سینیر قیادت کا بنی گالہ میں اہم اجلاس

شہباز گل کی گرفتاری اور 13 اگست کو جلسے سے متعلق امور پر غور

پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) ( PTI ) کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان ( Imran Khan ) کی سربراہی میں پارٹی کی سینیر قیادت کا اہم اجلاس جاری ہے۔

بنی گالہ میں ہونے والے اجلاس میں پارٹی کی مرکزی قیادت کے ساتھ پنجاب سے اہم رہنما بھی شریک ہیں۔

اجلاس میں شہباز گِل ( Shahbaz Gill ) کی گرفتاری سے پیدا ہونے والی صورتِ حال پر غور کیا گیا، جب کہ 13 اگست کے لاہور جلسہ سمیت مجموعی سیاسی صورت حال اور آئندہ کا لائحہ عمل پر بھی غور کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی عمران خان کی زیر صدارت پارٹی قیادت کا اہم اجلاس ہوا تھا جس میں 13 اگست کے جلسے اور شہباز گل کی گرفتاری کی صورت حال پر غور کیا گیا۔ اجلاس میں عمران خان نے ہدایت کی کہ 13 اگست کا جلسہ ہر صورت ہوگا، اس حوالے سے پارٹی بھرپور تیاری کرے گی۔

یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ پولیس کے مطابق شہباز گِل کے خلاف تھانہ بنی گالہ میں مقدمہ درج کیا گیا ہے، ان کے خلاف بغاوت پر اکسانے کا مقدمہ درج ہے۔

پولیس نے یہ بھی بتایا ہے کہ شہباز گِل کے خلاف مقدمے میں اداروں، ان کے سربراہوں کے خلاف اکسانے سمیت دیگر دفعات بھی شامل کی گئی ہیں۔

cctv

PTI

IMRAN KHAN

SHAHBAZ GILL

Tabool ads will show in this div