پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بہتری کیلئے 3 کمیٹیاں تشکیل
وزیر خزانہ سے چیئرمین پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی ملاقات
وفاقی وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے اسٹاک ایکسچینج میں بہتری کیلئے 3 کمیٹیاں تشکیل دے دیں۔
ترجمان وزارت خزانہ کا کہنا تھا کہ کمیٹیاں اسٹاک مارکیٹ میں بہتری کیلئے دو ہفتے میں تجاویز دیں گی۔
چیئرمین پاکستان اسٹاک ایکسچینج سے ملاقات میں وزیرخزانہ کا کہنا تھا کہ 10 فیصد سپر ٹیکس صرف ایک سال کیلئے لگایا گیا ہے۔ اگست کے آخر میں آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی سے معاشی استحکام آئے گا۔
ملاقات میں چئیرمین ایس ای سی پی، چئیرمین ایف بی آر، ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک، وزارت خزانہ کے حکام اور نجی بنکوں کے عہدیدار بھی موجود تھے۔
مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ میکرو اکنامک استحکام کیلئے آئی ایم ایف کی شرائط پوری کر دی ہیں، ری ٹیل سیکٹر سے رواں مالی سال زیادہ ٹیکس حاصل ہوگا۔