افواج پاکستان سرحدوں کی حفاظت کی ضامن اور ہمارا فخر ہے،پرویزالہیٰ

فوج کیخلاف پراپیگنڈا ملک دشمن ہی کرسکتا ہے،وزیراعلیٰ پنجاب

وزیراعلی پنجاب چوہدری پرویزالہیٰ کا پاک فوج کے حق میں اہم بیان سامنےآ گیا۔

چوہدری پرویز الہیٰ کا کہنا ہے کہ افواج پاکستان سرحدوں کی حفاظت کی ضامن ہے اور ہمارا فخر ہے۔ فوج کیخلاف پراپیگنڈا ملک دشمن ہی کرسکتا ہے۔

چوہدری پرویز الہیٰ کا کہنا تھا کہ فوج کیخلاف بات کرنے والے کو پاکستان اور دین اسلام کا دشمن ڈکلیئرکیاجانا چاہیے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ کسی کوبھی فوج کا نام بدنام کرکے سیاسی مقاصد حاصل کرنے نہیں دیںگے، عمران خان،تحریک انصاف اور ہم افواج پاکستان کے ساتھ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کسی بھی شکل میں افواج پاکستان کے خلاف بات نہیں کر سکتے، ن لیگ والے غلط اور بے بنیاد پراپیگنڈا کر رہے ہیں، کسی کو بھی فوج کا نام بدنام کرکے سیاسی مقاصد حاصل کرنے نہیں دیں گے۔

cm punjab

PERVAIZ ELAHI

Tabool ads will show in this div