وزیراعظم کا پُرامن یوم عاشور پر وزارت داخلہ،صوبائی حکومتوں کوخراج تحسین

اللہ کا شکر ہے عاشور پُرامن ماحول میں منعقد ہوا، وزیراعظم شہباز شریف
Aug 09, 2022

وزیراعظم شہباز شریف نے پُرامن یوم عاشور پر وزارت داخلہ اور صوبائی حکومتوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ٹیم ورک سے پُرامن اندازمیں یہ دن مکمل ہوا۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ عاشور پُرامن ماحول میں منعقد ہوا، کوئی ناخوشگوار واقعہ نہیں ہوا، پولیس، رینجرز سمیت تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں اور رضاکارانہ خدمات انجام دینے والے نوجوانوں کو شاباش دیتا ہوں۔

شہبازشریف کا کہنا تھا کہ ٹیم ورک سے پُرامن انداز میں یہ دن مکمل ہوا، آپ سب پر فخرہے۔ اللہ کا شکر ہے عاشورپُرامن ماحول میں منعقدہوا، کوئی ناخوشگوارواقعہ نہیں ہو۔

اس سے قبل یوم عاشور پر قوم کے نام اپنے پیغام میں وزیراعظم نے کہا ہے کہ قعہ کربلا حق و باطل کے لازوال معرکے کی یاد دلاتا ہے اور شہادت امام حسین ؓ اُمت مسلمہ کے لیے ایک عظیم درس ہے۔ کربلا میں جذبۂ ایمانی سے سرشار جماعت نے باطل کی اطاعت سے انکار کیا۔

وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا تھا کہ حضرت امام حسینؓ نے ظلم و استبداد پر کاربند قوتوں کو للکارا ، امام حسین اور ساتھیوں نے جانوں کا نذرانہ پیش کر کے دین کوجلاء بخشی، اصولوں پر سمجھوتہ نہ کرنے والےعزم و ہمت اور بہادری کا استعارہ بن گئے۔

وزیر اعظم نے کہا اہلبیت کی قربانیاں اہل ایمان کو ابتلاء و آزمائش میں حوصلہ دیتی ہیں، وطن عزیز کو مشکلات سے نکالنے کیلئے صبر، ہمت، یکسوئی کو اپنا کر ہی کامیابی یقینی بنائی جا سکتی ہے۔

دوسری جانب وزیرداخلہ راناثناء اللہ کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں دسویں محرم کے تمام جلوس اختتام پذیر ہوچکے، امن و امان قائم رکھنے پر تمام متعلقہ افراد اور اداروں کو مبارکباد دیتا ہوں۔

رانا ثناءاللہ کا کہنا تھا کہ پاک فوج اورپولیس کے ساتھ 16 ہزارسول آرمڈ فورسز نے محرم ڈیوٹی کی، ملک بھر میں سکیورٹی صورتحال پرامن رہی، کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا۔ وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ پاکستان ایک پرامن ملک اور تمام مکاتب فکر میں مکمل مذہبی ہم آہنگی ہے۔

MUHARRAM UL HARAM

pm shehbaz sharif

Tabool ads will show in this div