لڑنے کا فیصلہ کرلیا،کسی بھی قربانی کےلیے تیار ہوں،عمران خان

جان بھی قربان کرنا پڑی تو کروں گا، غلام نہیں رہ سکتا،سابق وزیراعظم

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ لڑنے کا فیصلہ کرلیا ہے، کوئی بھی قربانی دینی پڑے، اس کے لیے تیار ہوں۔

ٹی وی انٹرویو میں عمران خان کا کہنا تھا کہ گرفتار ہونا تو چھوٹی سی چیز ہے۔ اپنی جان بھی قربان کرنی پڑے تو کروں گا۔ یہ سیاست نہیں جہاد ہے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ شہباز گل کو وضاحت دینے کا موقع نہیں دیا گیا۔ جمہوری معاشرے میں ایسا نہیں ہوتا۔ شہباز گل کو گرفتار نہیں اغوا کیا گیا۔ گاڑی میں پکڑا، بغیر وارنٹ اسے نکالا، ڈرائیور کو بُری طرح مارا۔ گاڑی کے شیشے توڑ دیے۔

سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ایسا لگ رہا ہے کہ پاکستان میں کوئی بنیاد حقوق نہیں۔ حقوق کے تحفظ کے لیے کوئی ادارے نہیں۔ کسی کو خوف نہیں ہے کہ ان کو خلاف قانون کام پر سزا ملے گی۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ کیا پاکستان میں کسی کے حقوق کی حفاظت کے لیے ادارے نہیں ہیں؟ کیا ملک میں کسی کو کسی کا خوف نہیں ہے؟ 25 مئی کو ظلم کرنے والوں کے خلاف ایکشن لیں گے، 25 مئی کو جو غیر قانونی حرکتیں کی جا رہی تھیں کیا انہیں ایکشن کا خوف نہیں تھا۔

عمران خان نے کہا کہ حقیقی آزادی کے لیے جان بھی قربان کرنا پڑی تو کروں گا کیوں کہ میں غلام نہیں رہ سکتا۔

انہوں نے کہا کہ ملک کو نقصان نہیں پہنچانا چاہتا، آئین و قانون کے مطابق جدوجہد کروں گا، جب تک زندہ ہوں حقیقی آزادی کی جدوجہد کرتا رہوں گا۔

IMRAN KHAN

SHAHBAZ GILL

Tabool ads will show in this div