شہروز سبزواری اور صدف کنول کے ہاں بیٹی کی پیدائش

شہروز کی صدف سے دوسری شادی ہے، شہروز کی پہلے ایک بیٹی بھی ہیں

ماڈل اور ایکٹریس صدف کنول (Sadaf kanwal) اور شہروز سبزواری (Shehroz sabzwari) کے ہاں بیٹی کی ولادت ہوئی ہے، شہروز کی یہ دوسری بیٹی ہیں جبکہ صدف کنول سے پہلے شہروز کی سائرہ یوسف سے ایک بیٹی بھی ہے۔

شہروز اور صدف کنول کی شادی مئی 2020 میں لاک ڈوان کے دوران ہوئی جس میں خاندان کے قریبی رشتے داروں نے شرکت کی۔

کچھ ماہ قبل ہی ایک ٹی وی پروگرام میں اس جوڑی نے شرکت کی جس کے بعد سے ہی یہ خبریں ہیں کہ صدف کنول امید سے ہیں۔ شہروز نے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ انکی اہلیہ صدف کی خواہش ہے کہ بچے کی پیدائش کے موقع پر شہروز مہینہ بھر کی چھٹی لیں۔

شوبز سے تعلق رکھنے والی مختلف شخصیات کی جانب سے صدف اور شہروز کو مبارک بادوں کا سلسلہ جاری ہے۔

Tabool ads will show in this div