کامن ویلتھ گیمز 2022 : سب سے زیادہ میڈل کس ملک نے جیتے؟

پاکستان نے 2 سونے کے تمغوں سمیت کُل 8 تمغے حاصل کیے
Aug 09, 2022

برمنگھم میں دولت مشترکہ کھیل رنگا رنگ تقریب کے ساتھ اختتام پذیر ہو گئے۔ اختتامی تقریب میں فن کاروں نے شان دار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

تقریب میں مختلف ثقافتی رنگ بھی نمایاں رہے، خاکے بھی پیش کئے گئے۔ کھلاڑیوں نے مارچ پاسٹ کیا جس کے بعد مشعل بجھا کر گیمز کا جھنڈا دوہزارچھبیس کے میزبان آسٹریلیا کے حوالے کردیا۔

ان کھیلوں میں آسٹریلیا سونے کے 67 تمغوں کے ساتھ پہلے نمبر پر رہا جبکہ میزبان ملک انگلینڈ کی 57 سونے کے تمغوں کے ساتھ دوسری پوزیشن رہی۔

آسٹریلیا کی مجموعی میڈلز کی تعداد 178 بنتی ہے جبکہ اانگلینڈ دوسرے نمبر پر رہا جس نے 176 میڈلز حاصل کیے۔

کامن ویلتھ گیمز میں کینیڈا میڈلز کے ساتھ تیسرے، بھارت چوتھے، نیوزی لینڈ پانچویں، اسکاٹ لینڈ چھٹے اور نائیجیریا نے ساتویں پوزیشن سمیٹی۔

پاکستان نے سونے کے دو تمغوں سمیت مجموعی طور پر 8 تمغے حاصل کیے۔ پاکستان نے جیولین اور ویٹ لفٹنگ میں گولڈ میڈل جیتے، ریسلنگ اور جوڈو میں سلور اور برونز میڈل حاصل کئے۔

commonwealth games 2022

Tabool ads will show in this div