شہباز گل پر کن دفعات کے تحت مقدمہ درج ہوا؟

مقدمے میں بغاوت،اداروں کے خلاف اکسانے کی دفعات شامل

رہنما تحریک انصاف شہباز گِل کے خلاف تھانہ کوہسار میں دس دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

شہباز گِل کے خلاف تھانہ کوہسار میں سٹی مجسٹریٹ غلام مرتضٰی چانڈیو کی مدعیت 10 دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔

مقدمے میں بغاوت اور اداروں کے خلاف اکسانے کی دفعات شامل شامل ہیں جبکہ ایف آئی آر میں بغاوت کی دفعہ کلیدی جرم کے طور پر شامل کرلیا گیا ہے۔

ایف آئی آر کے مطابق شہباز گِل نے مختلف رینک کے افسران کو سیاسی جماعت سے جوڑنے اور ٹی وی پروگرام میں فوج کو تقسیم کرنے کی کوشش کی۔

مدعی مقدمہ کے مطابق رہنما تحریک انصاف شہبازگل کی ٹی وی پر ساری گفتگو ایک سوچی سمجھی سازش تھی جس میں انہوں نے سرکاری اہلکاروں کو سرکاری کام سے انکار کی ترغیب دی گئی۔

واضح رہے کہ عمران خان کے چیف آف اسٹاف شہبازگل کو پاک فوج میں بغاوت پر اُکسانے کے الزام میں اسلام آباد پولیس نے گرفتار کرلیا ہیں۔

islamabad police

SHAHBAZ GILL

Tabool ads will show in this div