مختلف شہروں میں یوم عاشور کی تصویری جھلکیاں

ماتمی جلوسوں میں شہدائے کربلا کو خراج عقیدت پیش کیا گیا
اپ ڈیٹ 09 اگست 2022 10:38pm

ملک بھر میں یوم عاشور مذہبی عقیدت و احترام سے منایا گیا، حضرت امام حسینؓ اور شہدائے کربلا کی عظیم قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے خواتین اور بچوں سمیت لاکھوں افراد نے مجالس عزا اور جلوسوں میں شرکت کی، مختلف شہروں میں یوم عاشور کس طرح منایا گیا اس کی تصویری جھلکیاں پیش خدمت ہیں۔

فوٹو: آن لائن

کراچی: جلوس کے دوران عزاداران نماز ظہرین ادا کررہے ہیں۔

فوٹو: آن لائن

کراچی: جلوس میں شریک خاتون جھولے کی زیارت کررہی ہے۔

فوٹو: آن لائن

کراچی: جلوس کے موقع پر رینجرز کے اہلکار حفاظتی ڈیوٹی انجام دے رہے ہیں۔

فوٹو: آن لائن

کراچی: جلوس میں شریک بچے نے لبیک یا حسینؓ کی پٹی باندھ رکھی ہے۔

فوٹو: آن لائن

حیدرآباد میں جلوس کے شرکاء جھولوں کی زیارت کررہے ہیں۔

فوٹو: آن لائن

اسلام آباد کے جلوس میں خواتین زیارت کررہی ہیں۔

فوٹو: آن لائن

اسلام آباد: جلوس کے دوران عزادار سینہ کوبی کررہے ہیں۔

فوٹو: آن لائن

راولپنڈی: جلوس کے دوران عزاداروں نے علم اٹھا رکھے ہیں۔

فوٹو: آن لائن

راولپنڈی میں یوم عاشور کے جلوس کا منظر۔

فوٹو: آن لائن

لاہور: ایک عزادار ماتم کیلئے استعمال ہونے والی چھریاں تھامے ہوئے ہیں۔

فوٹو: آن لائن

لاہور: جلوس میں شریک ننھی عزادار۔

فوٹو: آن لائن

لاہور: جلوس کے دوران عزادار چھری کا ماتم کرتے ہوئے۔

فوٹو: آن لائن

لاہور: جلوس میں شریک ایک عزادار زنجیر زنی کررہا ہے۔

فوٹو: آن لائن

فیصل آباد میں تعزیے کا جلوس نکالا جارہا ہے۔

فوٹو: آن لائن

فیصل آباد: جلوس کے شرکاء میں نیاز تقسیم کی جارہی ہے۔