بنی گالہ کے اطراف کوئی آپریشن نہیں ہورہا، اسلام آباد پولیس

عوام جھوٹی خبروں پر دھیان مت دیں، ٹوئٹ

اسلام آباد پولیس نے کہا ہے کہ بنی گالہ کی طرف کوئی آپریشن نہیں ہو رہا، عوام پروپیگنڈے اور جھوٹی خبروں پر دھیان نہ دیں۔

اسلام آباد پولیس نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر کہا ہے کہ چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کی سکیورٹی کے لئے اسلام آباد پولیس کے 76 سے زائد اہلکار تعینات ہیں۔

عمران خان کے ساتھ اسلام آباد کیپیٹل پولیس کے ایس پی بطور چیف سکیورٹی افسر تعینات ہیں، بنی گالہ کی طرف کسی بھی قسم کا کوئی آپریشن تا حال نہیں ہورہا۔

عوام سے گزارش ہے کہ پراپیگنڈہ اور جھوٹی خبروں پر دھیان نہ دیں، اسلام آباد پولیس قانون کے تحت تمام اقدامات کرے گی، اگر کسی دوسرے صوبے سے نفری کی ضرورت پڑی تو باضابطہ درخواست کی جائے گی۔

لوگوں سے درخواست ہے کہ اپنے اردگرد صورتحال پر نظر رکھیں، دہشت گردی سے لاحق خطرات سے نمٹنے کیلیے پولیس کی مدد کریں۔

واضح رہے کہ مسلم لیگ (ق) کے رہنما مونس الہٰی نے شہباز گل کی گرفتاری کے کچھ دیر بعد ٹوئٹ میں کہا تھا کہ بنی گالہ کے اطراف کچھ موومنٹ کا سنا ہے، بنی گالہ کی حفاظت کیلئے پنجاب پولیس بھیج رہے ہیں۔

PTI

IMRAN KHAN

punjab government

islamabad police

BANIGALA

Tabool ads will show in this div