یوٹیوبر Nadir Ali کے ہاں بیٹے کی پیدائش

کاش اپنی خوشی الفاظ میں بیان کرسکتا، نادر علی کی Facebook پر پوسٹ

معروف یوٹیوبر نادر علی (Nadir Ali) کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔

سوشل میڈیا اسٹار نادر علی کے ہاں 9 محرم الحرام یعنی پیر کو بیٹے کی پیدائش ہوئی جس کی اطلاع انہوں نے اپنے آفیشل فیس بک اکاؤنٹ پر دی ہے۔

نادر علی نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ 9 محرم الحرام 1444 ہجری کو اللّٰہ نے مجھے اور میری اہلیہ کو بیٹے کی نعمت سے نوازا ہے، الحمداللّٰہ۔

انہوں نے لکھا کہ کاش ہم اپنی خوشی کو لفظوں میں بیان کر سکتے، اللّٰہ ہمارے بیٹے کو ہماری آنکھوں کی ٹھنڈک بنائے اور اسے اپنے مقصد کے لیے چن لے، ہمیں اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں۔

واضح رہے کہ نادر علی مشہور یوٹیوبر ہیں جنہوں نے پرینک ویڈیوز بنانے سے شہرت حاصل کی اور یوٹیوب پر انکے چینل P 4 Pakao کے فالوورز کی تعداد 3.87 ملین ہے۔

prankster

Youtuber

NADIR ALI

Tabool ads will show in this div