پنجاب پولیس کو تحفظ کےلیے بنی گالہ بھیج رہے ہیں، مونس الہیٰ

شہباز گل کو گرفتار نہیں بلکہ اغوا کیا گیا،عمران خان

مسلم لیگ ق کے رہنما مونس الہیٰ کا کہنا ہے کہ بنی گالہ کے اطرف کسی موومنٹ کے بارے میں سنا ہے۔ ہم پنجاب پولیس کو تحفظ کیلئے وہاں بھیج رہے ہیں۔

رکن قومی اسمبلی مونس الہیٰ کا ٹویٹ تحریک انصاف کے رہنما اور عمران خان کے چیف آف اسٹاف شہبازگل کی گرفتاری کے بعد سامنے آیا ہے۔ شہبازگل کو آج بنی گالہ جاتے ہوئے گرفتار کرلیا گیا۔

مائیکرو بلاگنگ سائٹ پر پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی جانب سے شہباز گل کے ڈرائیور کی ویڈیو بھی شیئر کی گئی۔

شہباز گل کی گرفتار پر عمران خان نے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے لکھا ہے کہ شہباز گل کو گرفتار نہیں بلکہ اغوا کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ کیا جمہوری ملک میں ایسا شرمناک عمل ہوسکتا ہے؟ یہاں سیاسی کارکنوں سے دشمنوں جیسا برتاؤ کیا جا رہا ہے۔ عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ کہ حکومت کو تسلیم کرنے کے لیے دباؤ ڈالا جا رہا ہے۔

Monis Ilahi

SHAHBAZ GILL

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div