یہ اغواءہے ، گرفتاری نہیں، عمران خان
شہباز گل ( Shahbaz Gill ) کی گرفتار پر پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان ( Imran Khan ) نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اغواء ہے، گرفتاری نہیں۔
مائیکرو بلاگنگ سائٹ پر سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی جانب سے شہباز گل کے ڈرائیور کی ویڈیو بھی شیئر کی گئی۔
شیئر کی گئی ویڈیو کے ساتھ پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے چیف آف اسٹاف شہباز گل کی گرفتار پر عمران خان نے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے لکھا ہے کہ شہباز گل کو گرفتار نہیں بلکہ اغوا کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ کیا جمہوری ملک میں ایسا شرمناک عمل ہوسکتا ہے؟ یہاں سیاسی کارکنوں سے دشمنوں جیسا برتاؤ کیا جا رہا ہے۔
سابق وزیراعظم کا یہ بھی کہنا تھا کہ حکومت کو تسلیم کرنے کے لیے دباؤ ڈالا جا رہا ہے۔
واضح رہے کہ پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کو 9 اگست بروز منگل بنی گالہ چوک سے گرفتار کیا گیا۔ ان کے خلاف تھانہ بنی گالہ میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔