واٹس ایپ صارفین کیلئے بڑی خوشخبری سامنے آگئی

صارفین کو میسج ڈیلیٹ کرنے کیلئے دو دن کا وقت دیا جائے گا

واٹس ایپ صارفین کیلئے بڑی خوشخبری سامنے آگئی، اب صارفین کو کسی بھی میسج کو ڈیلیٹ کرنے کیلئے دو دن کا وقت دیا جائے گا۔

Wabetainfo کے مطابق اس فیچر کے تحت Whatsapp صارفین کو دو دن ملیں گے جس میں وہ پیغام کو Delete for Everyone کر سکیں گے۔

یہ فیچر ان لوگوں کے لیے خاص طور پر کارآمد ثابت ہو گا جو بعض اوقات غلطی سے کسی اور کے گروپ میں میسج کردیتے ہیں اور انہیں بعد میں یاد آتا ہے، یا یہ تب بھی کارآمد ثابت ہوگا جب ہم لکھ کر کوئی چیز بھیجیں اور بعد میں بھیجنا مناسب نہ سمجھیں۔

نیا فیچر تمام صارفین کے لیے لاگو کر دیا گیا ہے لیکن غور کرنے والی بات یہ ہے کہ یہ تب ہی ممکن ہوگا جب آپ اور دوسری پارٹی (رسیور) ایپ کو تازہ ترین ورژن میں اپ ڈیٹ کر چکے ہوں۔

نیا فیچراستعمال کرنے کے لیے صارفین کو گوگل پلے اسٹور پر جانا ہوگا اور یہاں جاکر واٹس ایپ کو اپڈیٹ کرنا ہوگا۔

whatsapp

new feature

Tuheed Ahmed Aug 10, 2022 01:57pm
Online apply for the.. Works??
Shahbaz Malik Aug 10, 2022 04:29pm
Great It's awesome
Jamshaid awan Aug 10, 2022 10:32pm
Work
Amjad Aug 16, 2022 01:54pm
Thats goid
Tabool ads will show in this div