بالی وڈ ایکٹریس ثنا خان کی محرم الحرام کے حوالے سے ویڈیو

دس محرم کے حوالے سے ثنا خان نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی

بالی وڈ کو خیر باد کہہ دینے والی اداکارہ ثنا خان نے دس محرم الحرام میں پیش آنے والے اہم واقعات بتا دیں ۔

بالی وڈ ایکٹریس نے کہا کہ محرم قربانیوں کا مہینہ ہے اور اس ماہ میں ایسی قربانیاں دیں گئیں جو قیامت تک یاد رکھی جائیں گی ۔ ماہ محرم میں بہت سے انبیاٗ کرام پر اللہ کی مدد اتری ، اسی لئے اسے اللہ کا مہینہ کہا جاتا ہے

حضرت آدم علیہ السلام کی توبہٰ قبول ہوئی ، انکا اور بی بی حوا کومیدان عرفات میں بھیجا گیا.

دس محرم کو حضرت نوح علیہ السلام کی کشتی جوڈی پہاڑ پر آکر رکی.

دس محرم کو ہی حضرت موسیٰ علیہ السلام نے سمندر پار کیا اور فرعون سمندر میں غرق ہوگیا.

دس محرم کے ہی روز حضرت یونس علیہ السلام مچھلی کے پیٹ سے باہر نکلے.

ماہ محرم میں ہی صحابی رسول حضرت عمر کی شہادت ہوئی۔

دس محرم کو بنی آخری الزمان محمد مصطفیٰ کے نواسے اور اہل بیت رسول نے قربانی دی اور انہیں شہید کر دیا گیا

میدان کربلامیں بھی پانچ ہزار کے لشکر کے مقابلے میں اہل بیت نے حق کی جنگ لڑی اور نماز کو پابندی سے ادا کیا ۔ نماز حق ہے اور اہل بیت رسول کی قربانی کو محرم کے ایام میں ہی نہیں بلکہ اس قربانی کو ہر وقت یاد رکھنا چاہیے اور نماز کی پابندی سے ادائیگی کرتے رہنا چاہیے

MUHARRAM UL HARAM

bollywood actress

SANA KHAN

Tabool ads will show in this div