عمران کی گرفتاری،پی ٹی آئی توڑنےکی سازش،خونی سیاست کاآغازہوگا،شیخ رشید

حکومتی خواہشوں سے من پسند خبریں نہیں بن سکتیں

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ عمران خان کو گرفتار کرنا یا پی ٹی آئی کو توڑنے کی منصوبہ بندی کرنا ملک میں خونی سیاست کا آغاز ہوگا۔

مائیکرو بلاگنگ سائٹ پر 9 اگست بروز منگل کو جاری اپنے تازہ بیان میں شیخ رشید احمد نے کہا کہ ملکی سیاست اور اقتدار سے زیادہ ملک کی سلامتی اہم ہے، افغانستان کا عدم استحکام پاکستان پر بھی اثرانداز ہو گا، بھتہ اور خودکش حملے شروع ہو گئے ہیں، حکومتی خواہشوں سے من پسند خبریں نہیں بن سکتیں۔

شیخ رشید نے کہا کہ چین پاکستان کا بھلا سوچ رہا ہے، اس کے اشاروں کو سمجھیں، یوم آزادی کو یوم بربادی نہ بنائیں۔ عمران خان کو گرفتار کرنا یا پی ٹی آئی کو توڑنے کی منصوبہ بندی کرنا خونی سیاست کا آغاز ہو گا۔

انہوں نے مزید لکھا کہ معاشی تباہی، سیاسی عدم استحکام، بھتہ خوری اور دہشتگردی کا آغاز ان کی سیاست کو دفن کر دے گا۔

سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ دو ووٹوں کی حکومت، 15 اتحادی پارٹیوں کے ساتھ بے لگام ہو رہی ہے، ان کا ناکام ایجنڈا عمران خان کو نااہل اور نواز شریف کو اہل کروانا ہے، بےلگام حکومت کی عقل پر پردہ پڑ چکا ہے۔

Tabool ads will show in this div