انسٹا گرام پرکس پاکستانی اداکارہ کے فولورز زیادہ ؟

کیا بالی وڈ کے بعد پاکستانی شوبز میں بھی خانز کا چرچا زیادہ ہے ؟ عائزہ ، ایمن ،سارہ ماہرہ اور منال سب کے ہی ناموں کے آخر میں خان آتا ہے
<p>file</p>

file

عائزہ خان کو ایک کڑوڑ بیس لاکھ سوشل میڈیا صارفین فولو کرتے ہیں ۔ عائزہ کے علاوہ ایمن خان ، سارہ خان ، مائرہ اور منال خان کو پاکستان میں سب سے زیادہ انسٹاگرام پر فولو کیا جاتا ہے

ہر گزرتے دن کے ساتھ فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام کی مقبولیت میں اضافہ ہو رہا ہے ۔ ایسے میں انسٹا سیلبریٹرز بھی اپنے فولورز کو باخبر رکھنے کے لئے انسٹا اسٹوریز اور پوسٹ ایڈ کرتے رہتے ہیں تاکہ انکے فولورز کو انکی فولو کی جانے والی شخصیت کے متعلق معلومات ملتی رہتی ہیں

عائزہ خان

پاکستانی ڈراموں کی صف اول کی اداکارہ عائزہ خان کو انکے مداحوں کی بڑی تعداد نا صرف انکی ایکٹنگ کی وجہ سے چاہتی ہے بلکہ عائزہ کی ایک بہت بڑی فین فولوئنگ سوشل میڈیا پر موجود ہے ۔ اپنے فینز کو عائزہ اہنے پراجیکٹس اور بعض اوقات اپنی فمیلی کے بارے میں بھی انسٹا اسٹوریز یا پوسٹ سے آگاہ کرتی رہتی ہیں ۔ انسٹاگرام پر عائزہ کو فولو کرنے والی کی تعداد بارہ ملین یعنی ایک کڑوڑ بیس لاکھ سے زائد بڑھ چکی ہے

ایمن خان

یوں تو ایمن خان اپنی شادی کے بعد سے ہی ٹی وی اسکرین پر کسی ڈرامے میں اداکاری کرتی دیکھائی نہیں دیں ، لیکن ایمن خان ایک سوشل میڈیا انفلوئینسر کے طور پر دیکھائی دیتی ہیں۔ اور سوشل میڈیا ایپ انسٹا گرام پر خاصی ایکٹیو بھی ہیں ۔ شاید یہی وجہ ہے کہ پاکستان میں ایمن خان کو دوسرے نمبر پر انسٹاگرام پر سب سے زیادہ فولو کیا جاتا ہے ۔ اس وقت لگ بھگ ایک کڑوڑ سے زائد انسٹا صارفین ایمن خان کو فولو کر رہے ہیں

سارہ خان

خوبصورت شخصیت اور عمدہ اداکاری کے جوہر دیکھانے والی اداکارہ سارہ خان کے مداحوں کی تعداد میں ہر گزرتے وقت اضافہ ہو رہا ہے۔ سارہ خان مختلف بڑے کمرشل پراجیکٹس اور ڈراموں میں مرکزی کردار ادا کرنے کی وجہ سے انکی مقبولیت میں بہت اضافہ ہوا ہے ۔ سارہ خود بھی سوشل میڈیا پر ایکٹیو نظر آئیں ہیں ۔ سارہ کو اس وقت 95 لاکھ سے زائد انسٹا صارفین فولو کر رہے ہیں

ماہرہ خان

پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے ملک میں ہی نہیں بلکہ بالی وڈ میں بھی اپنی جگہ بنائی ۔ کانز فلم فیسٹول سے لیکر اپنی فلموں کی پروموشن اور بہت سے سنجیدہ معاملات پر اپنی آواز اٹھائی۔ ماہرہ خان کو انسٹا گرام پر آج کل 94 لاکھ انسٹا صارفین فولو کر رہے ہیں

منال خان

منال خان بھی اپنی بہن ایمن خان کی طرح انسٹاگرام میں فولورز کے معاملے پر خاصی خوش قسمت رہیں ۔ یا یہ کہیں کہ ان کو انسٹا گرام پر ایکٹیو رہنے کا گر خوب آتا ہے ۔ تاہم ایمن کے برعکس منال خان کو سوشل میڈیا پر اکثر تنقید کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔ چاہے وہ کسی کھانے کی پوسٹ کی تصاویر کو شیئر کریں یا پاپنی ہنی مون پکچر کو ۔ منال کو بھی ماہرہ خان کی طرح اس وقت 94 لاکھ انسٹا صارفین فولو کر رہے ہیں

Instagram

khan

Mahira Khan

aiman khan

Minal Khan

Ayeza Khan

Sarah Khan

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div