بھارتی پولیس کو تین دہائیوں تک انتہائی مطلوب ترین شخص فلموں میں کام کرتا رہا

اوم پرکاش عرف پاشا کے نام سے جانے والا 65 سالہ اداکار گرفتار

اوم پرکاش ، ایک ایسا ڈرامائی کردار کہ جو اپنے جرم کو چھپانے کے لئے بھیس بدل بدل کرمختلف ریاستوں میں چھپتا رہا ، یہاں تک کہ بھارتی آرمی کے لئےبھی خدمات انجام دیں

اوم پرکاش کون؟

اسے اوم پرکاش عرف پاشا کی سمجھ داری کہیں چالاکی یا قسمت کی دیوی کا مہربان ہونا ، کہ تین دہائیوں تک بھارتی پولیس کی نظر سے ایسا اوجھل رہا کہ جیسے اس نے سلمانی ٹوپی اوڑھ رکھی ہو ۔ یہاں تک کہ انیس سو اٹھاسی تک لگ بھگ بارہ برس بھارتی آرمی میں بطور ٹرک ڈائیور کے خدمات بھی انجام دیں لیکن چار سال تک غیر حاضر رہنے کی وجہ سے وہاں سے بھی نکالا گیا ۔

اوم پرکاش جس پر الزام عائد ہے کہ وہ متعدد چوری کی وارداتوں میں ملوث رہا ہے یہاں تک کہ اس نے اپنے ساتھی کے ہمراہ 1992 میں موٹر سائیکل لوتنے کی واردات کے دوران چاقو مار کر ایک شخص کو قتل کر دیا پھر اس مقام سے فرار ہو گیا ۔ اوم کا ساتھی تو گرفتار ہو گیا لیکن پولیس اس تک نہ پہنچ سکی

پناہ لینے کی غرض سے وہ بھارت کے شمال میں چھپا تو کبھی کسی اور ریاست میں یہاں تک کہ اپنی شناخت کو چھپانے کے لئے اس نے راج کماری نامی ایک مقامی عورت سے شادی کرلی۔ اور ایک نئی زندگی کا آغاز کیا، راج کماری سے اوم کے تین بچے ہیں ۔ اوم عرف پاشا نے نئی دستاویزات بھی بنوا لی ہیں جن میں نیا ووٹر کارڈ بھی شامل ہے

اوم پرکاش پر الزام ہے کہ اس نے انیس سو بانوے میں ایک شخص کو قتل کیا۔ قتل کی اس واردات میں اوم کا ایک ساتھی بھی موجود تھا جسے پولیس نے اسی وقت حراست میں لے کر قید کر لیا اور وہ آٹھ برس تک قید میں رہا اور بعد میں ضمانت پر رہا ہو گیا ۔ تاہم اوم فرار ہوگیا۔ یوں پولیس نے اسے انتہائی مطلوب قرار دے دیا لیکن وقت گزرنے کے ساتھ اس کیس کی فائل نیچے جاتی رہی۔ اسی دوران اوم اپنی جان بچانے کے لئے مختلف روپ بدلتا رہا ، کبھی مندروں میں بجن گائے ، مخلتف چھوٹی موٹی ملازمتیں کیں ۔ ویڈیو کیسٹس بھی فروخت کیے ۔

بھارتی پولیس کو انتہائی مطلوب اس شخض نے 2007 سے چھوٹے بجٹ کی فلموں میں اداکاری شروع کی ۔ اوم نے بطور ولن ، پولیس آفیسر سمیت کئی کردار ادا کیے اور 28 فلموں میں کام کیا

اوم کی ذاتی زندگی

پولیس سے چھپتے چھپاتے اور کئی کئی دن گھر سے غائب رہنے کی وجہ سے اوم کی ذاتی زندگی میں بھی اتار چڑھاو آتے رہے یہاں تک کہ اس کی اہلیہ راج کماری نے اس سے تعلق ختم کر دیا لیکن اسکے بچے ترس کھا کر اپنے والد کا خیال رکھتے ۔ دو ماہ قبل غازی اباد کے گاوں میں دوبارہ اوم پرکاش کی وہ فائل کھول گئی جس کی وجہ سے اوم نے کئی روپ بدلے اور یوں پولیس سے 30 برس تک چھپنے کے بعد یہ اداکار اور بھارتی آرمی میں سروسز دینے والا شخص پولیس کی حراست میں آگیا ۔ اب تحقیقات جاری ہیں ، تفتیش ہو رہی ہے کہ اس پنسٹھ برس کے اداکار کے ساتھ کیا ہوگا ؟ یا اسکی قسمت پھر اس پر مہربان ہوگی ؟؟؟ یا پرکاش کو سخت سزا ہوگی ۔

Crime

indian police

om parkash

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div