آرمی چیف اور بل گیٹس میں ٹیلیفونک رابطہ، انسداد پولیو مہم پر بات چیت

بل گیٹس نے انسدادپولیو مہم میں پاک فوج کے کردار کو سراہا ،آئی ایس پی آر

آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ اور بل اینڈ ملینڈا گیٹس فاونڈیشن کے شریک چیئرمین بل گیٹس کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی پی آر کے مطابق ٹیلیفونک گفتگو کے دوران پاکستان میں صحت عامہ اور پولیو کے مکمل خاتمے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق بل اینڈ ملینڈا گیٹس فاونڈیشن کے شریک چیئرمین بل گیٹس نے انسداد پولیو کی قومی مہم میں پاک فوج کے کردار کو سراہا۔

آرمی چیف جنرل قمر باجوہ نے انسداد پولیو کیلئے بل گیٹس اور اُن کی فاؤنڈیشن کی کوششوں کو سراہا اور پاکستان میں پولیو کے خاتمے کیلئے بل گیٹس کو مکمل تعاون کی یقین دہانی بھی کروا دی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل 30 جولائی کو وزیراعظم شہبازشریف اور بل گیٹس کے درمیان بھی ٹیلفونک رابطہ ہوا تھا۔

وزیراعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے پاکستان میں حفاظتی قطرے پلانے، خوراک اور مالی شمولیت میں بہتری اور پولیو کے خاتمے کیلئے بل اینڈ ملینڈا گیٹس فاونڈیشن کے بھرپور تعاون کو سراہا۔

شہباز شریف نے رواں سال پاکستان میں پولیو وائرس کے تصدیق شدہ کیسز میں حالیہ اضافہ پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ ان کی حکومت ملک سے ہر قسم کے پولیو کے خاتمے کیلئے پرعزم ہے۔

bill gates

ARMY CHIEF

Tabool ads will show in this div