یومِ عاشور حق و باطل کے لازوال معرکے کی یاد دلاتا ہے،شہباز شریف

وزیر اعظم شہباز شریف کا یوم عاشور پر قوم کے نام پیغام
Aug 09, 2022

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ واقعہ کربلا حق و باطل کے لازوال معرکے کی یاد دلاتا ہے اور شہادت امام حسین ؓ اُمت مسلمہ کے لیے ایک عظیم درس ہے۔

یوم عاشور پر قوم کے نام اپنے پیغام میں وزیراعظم نے کہا ہے کہ کربلا میں جذبۂ ایمانی سے سرشار جماعت نے باطل کی اطاعت سے انکار کیا۔

وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا تھا کہ حضرت امام حسینؓ نے ظلم و استبداد پر کاربند قوتوں کو للکارا ، امام حسین اور ساتھیوں نے جانوں کا نذرانہ پیش کر کے دین کوجلاء بخشی، اصولوں پر سمجھوتہ نہ کرنے والےعزم و ہمت اور بہادری کا استعارہ بن گئے۔

وزیر اعظم نے کہا اہلبیت کی قربانیاں اہل ایمان کو ابتلاء و آزمائش میں حوصلہ دیتی ہیں، وطن عزیز کو مشکلات سے نکالنے کیلئےصبر،ہمت،یکسوئی کو اپنا کر ہی کامیابی یقینی بنائی جا سکتی ہے۔

MUHARRAM UL HARAM

pm shehbaz sharif

Tabool ads will show in this div