ایشیا کپ کیلئے بھارتی ٹیم کا اعلان، جسپریت بومرا باہر

بومرا اہم بولر ہیں، ورلڈ کپ کیلئے فٹ رکھنا چاہتے ہیں، بھارتی بورڈ

بھارت نے ایشیا کپ کیلئے اپنی قومی ٹی کا اعلان کردیا، فاسٹ بالر جسپریت بومرا کمر ميں تکليف کے باعث ایونٹ سے باہر ہوگئے ہيں۔ بی سی سی آئی کا کہنا ہے کہ بومرا اہم بولر ہیں، انہيں ورلڈ کپ کيلئے مکمل فٹ رکھنا چاہتے ہيں۔

بھارت نے ایشیا کپ 2022ء کیلئے اپنے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا، روہت شرما کپتان ہوں گے جبکہ کمر کی تکلیف کے باعث فاسٹ بولر جسپریت بومرا ایونٹ سے باہر ہوگئے۔

بی سی سی آئی کے مطابق ایشیا کپ کیلئے اسکواڈ میں کپتان روہت شرما کے علاوہ کے ایل راہول (نائب کپتان)، ویرات کوہلی، سوریا کمار یادیو، دیپک ہودا، رشب پنت، دنیش کارتک، ہاردک پانڈیا، رویندرا جدیجا، روی چندرن ایشون، وائی چہل، آر بشنوئی، بھوونیشور کمار، ارشدیپ سنگھ اور آویش خان شامل ہیں۔

بھارتی بورڈ کا کہنا ہے کہ جسپریت بومرا ہمارے اہم بولر ہیں، انہیں ورلڈ کپ میں مکمل فٹ رکھنا چاہتے ہیں، اسی لئے ایشیا کپ میں انہیں نہ کھلانے کا فیصلہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ ایشیا کپ 2022ء متحدہ عرب امارات میں 27 ستمبر سے کھیلا جائے گا۔

انڈیا

کرکٹ

Jasprit bumrah

ASIA CUP 2022

Tabool ads will show in this div