چمن میں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام، ڈیم کے قریب سے 2 بم برآمد

ایک بم کا وزن 15 دوسرے کا 10 کلو گرام ہے، بی ڈی ایس

چمن میں تخریب کاری کا منصوبہ ناکام بنادیا گیا، ڈیم کے قریب سے دو بم برآمد ہوئے ہیں، سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔

لیویز حکام کے مطابق بلوچستان میں چمن کے مردہ کاریز ڈیم کے قریب سے بم برآمد ہوئے ہیں، جس کے بعد بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کرلیا گیا۔

فورسز کے مطابق ملنے والے بموں کو ناکارہ بنانے کی کوشش کی گئی تاہم اندھیرا ہونے کی وجہ سے آپریشن روک دیا گیا۔

سیکیورٹی فورسز نے بم برآمد ہونے پر ڈیم کے اطراف کے علاقوں کو گھیرے میں لے لیا۔

بی ڈی ایس کا کہنا ہے کہ ایک بم کا وزن 15 کلو گرام جبکہ دوسرے کا 10 کلو گرام ہے۔

سیکیورٹی حکام کے مطابق دھماکے کی صورت میں ڈیم کو شدید نقصان پہنچ سکتا تھا۔

Terrorism

بلوچستان

CHAMAN

Tabool ads will show in this div