پشاور: ہندو برادری کا عزاداروں کیلئے سبیل کا اہتمام

ماتمی جلوس مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا حسینیہ ہال پر اختتام پذیر ہوا

محرم الحرام کی مناسبت سے جہاں جلوس، ریلیوں اور مجالس کا اہتمام کیا جارہا ہے، وہیں صاحب استطاعت افراد کی جانب سے لنگر، سبیل اور نذر و نیاز کا سلسلہ بھی مذہبی عقیدت و احترام سے جاری ہے۔

پشاور میں محرم الحرام کے موقع پر اقلیتی برادری کی جانب سے بھی عزاداروں کی خدمت میں سبیل کا اہتمام کرکے بین المذاہب ہم آہنگی کی بہترین مثال قائم کی گئی۔

نویں محرم الحرام کے سلسلے میں حسینیہ ہال سے شبیہہ علم اور شبیہہ ذوالجناح کا بڑا جلوس برآمد ہوا تو عزاداران کی خدمت کیلئے ہندو برادری نے دودھ، شربت اور پانی کی سبیل لگائی۔ اقلیتی رہنماء دیوان چند کا کہنا ہے کہ حسینؓ ہمارے بھی ہیں، خدمت کرکے روحانی تسکین ملتی ہے۔

دوسری جانب جلوس کے شرکاء نے سیکیورٹی کے حصار میں کالی باڑی چوک میں نماز ظہرین ادا کی۔ ماتمی جلوس مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا حسینیہ ہال پر اختتام پذیر ہوا۔

khyber pakhtunkhwa

MUHARRAM UL HARAM

Tabool ads will show in this div