مستونگ میں فائرنگ، بچوں سمیت 4 افراد زخمی
زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد کوئٹہ ریفر کردیا گیا
مستونگ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے بچوں سمیت 4 افراد زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق مستونگ کے علاقے کرسچین کالونی میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کی، واقعے میں بچوں سمیت 4 افراد زخمی ہوگئے، جنہیں شہید نواب غوث بخش میموریل اسپتال منتقل کردیا گیا۔
اسپتال ذرائع کے مطابق زخمیوں کے ہاتھ اور پیٹ میں گولیاں لگی ہیں، جنہیں ابتدائی طبی امداد کی فراہمی کے بعد کوئٹہ ریفر کردیا گیا ہے۔