کراچی: ریڈ لائن (پیپلز) بس سروس بھی معطل

کراچی میں 9 اور 10 محرم کو پیپلز بس سروس بند رہے گی
Aug 08, 2022

ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں گرین لائن بس کے بعد پیپلز بس سروس بھی 2 روز کیلئے بند کردی گئی۔

گرین لائن بس سروس یوم عاشور پر 8، 9 اور 10 محرم الحرام کو بند رکھنے کا اعلان کیا گیا تھا۔

اب حکومت نے پیپلز بس سروس (ریڈ لائن) بھی 10 محرم الحرام کو بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

کراچی شہر میں 9 محرم الحرام کو بھی ریڈ لائن بس سروس بند رہی، جس کی وجہ سے شہریوں کو کافی پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔

واضح رہے کہ ریڈ لائن بس سروس کے روٹ 10 کے علاوہ پیپلز بس سروس کا کوئی روٹ جلوس کے راستے سے نہیں گزرتا۔

Karachi Police

peoples bus service

MOHARRAM UL HARAM

RED LINE BUS SERVICE

Tabool ads will show in this div