معاہدوں پر عملدرآمد کےلیے وزیراعظم کردارادا کریں،ایم کیو ایم

سندھ حکومت تاخیری حربے استعمال کر رہی ہے، رابطہ کميٹی

ايم کيوايم پاکستان نے اتحادی حکومت سے وفاقی اور صوبائی سطح پر ہونے والے معاہدوں پر عملدرآمد ميں تاخير پر تشويش کا اظہار کرديا۔

ايم کيوايم پاکستان کے کنوينر ڈاکٹر خالد مقبول صديقی کی زير صدارت کراچی ميں بہادرآباد مرکز پر رابطہ کميٹی کے اجلاس میں شرکاء کا کہنا تھا کہ متعدد بار مذاکرات کے باوجود غیرسنجیدہ رویے کے باعث معاہدوں پر ابتک عملدرآمد نہیں کیا جاسکا۔

ایم کیو ایم رہنماوں کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بر خلاف سندھ میں حلقہ بندیاں الیکشن کمیشن کے بجائے صوبائی حکومت نے کیں۔ اس طرح کی حلقہ بندیاں قبل از انتخابات دھاندلی کی بد ترین مثال ہے۔

اراکین رابطہ کمیٹی نے کہا کہ معاہدے کے باوجود سندھ کی صوبائی حکومت جان بوجھ کر تاخیری حربے استعمال کر رہی ہے۔

اجلاس میں ایم کیوایم رابطہ کمیٹی ارکان کا کہنا تھا کہ ہم پر کارکنان اور عوام کا دباؤ بڑھ رہا ہے، عوام چاہتے ہیں ایم کیو ایم کو اس صورتحال میں کوئی فیصلہ کرنا چاہیے۔

شرکاء نے وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف سے مطالبہ کیا کہ وہ اس نازک صورتحال میں اپنا کردار ادا کریں۔

Sindh Government

MQM Pakistan

pm shehbaz sharif

Tabool ads will show in this div