نیوروات گرڈاسٹیشن کا پاورٹرانسفارمر جل گیا، اسلام آباد کے کئی علاقے بجلی سے محروم
شہر کو 500 کے وی بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی
اسلام آباد میں 500 کے فی کے نیو روات گرڈ اسٹیشن کے پاور ٹرانسفارمر نمبر ایک میں آگ لگ گئی جس کے بعد وفاقی دارالحکومت کے کئی علاقے بجلی سے محروم ہوگئے۔ آئیسکو ترجمان کا کہنا ہے کہ متبادل ذرائع سے بجلی کی فراہمی کی کوشش کررہے ہیں۔
آئیسکو کے مطابق اسلام آباد میں 500 کے وی کے نیو روات گرڈ اسٹیشن کے پاور ٹرانسفارمر نمبر ایک پر آتشزدگی کے نتیجے میں چکری، چکوال، بھگوال، تلہ گنگ اور چوہا سیدان کو بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔
آتشزدگی سے شاہ ڈنڈوت، بلاول ٹمن، نیو چکری اور گرد و نواح کے علاقے بھی بجلی سے محروم ہوگئے۔
ترجمان آئیسکو کا کہنا ہے کہ این ٹی ڈی سی اور دیگر فارمیشنز کیساتھ مسلسل رابطہ ہے، وفاقی دارالحکومت کے متاثرہ علاقوں کی بجلی متبادل ذرائع سے بحال کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔
اسلام آباد
Loadshedding
تبولا
Tabool ads will show in this div