شہداء کے خلاف توہین آمیز مہم کی تحقیقات کےلیے جے آئی ٹی قائم

آئی ایس آئی اور ایف آئی اے کے نمائندے جے آئی ٹی میں شامل
Aug 08, 2022

ہیلی کاپٹرحادثے کے بعد نفرت انگیز مہم چلانے والے عناصر کے گرد گھیرا تنگ ہونے لگا۔ مذموم مہم کی تحقیقات کیلیے مشترکہ ٹیم تشکیل دیدی گئی۔

وزارت داخلہ نے سوشل میڈیا پر توہین آمیزٹرولنگ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کیلئے 6 رکنی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کی تشکیل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ ئی ایس آئی، آئی بی اور ایف آئی اے کے نمائندے جے آئی ٹی میں شامل ہوں گے۔

تحقیقاتی ٹیم میں ایف آئی اے کے محمد جعفر، ڈاکٹروقار، ایازخان اور عمران حیدر شامل ہوں گے۔ آئی ایس آئی سے لیفٹیننٹ کرنل سعد اور آئی بی کے وقارنثار بھی ٹیم کا حصہ ہوں گے۔

معاملے پرایف ائی اے سائبر ونگ پہلے ہی 2 درجن افراد کو طلب کرچکا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ 7 ٹرولرز کا تعلق مخصوص سیاسی جماعت سے ہے۔

آرمی کے سائبر ونگ نے بھی 10 ٹرولرز کی نشاندہی کرکے ان کی تفصیلات ایف ائی اے کودے دی ہیں، تحقیقات کے بعد ملزمان کیخلاف پیکا قانون کے تحت کارروائی ہوگی۔

fia

helicopter crash

JIT

RANA SANAULLAH

Tabool ads will show in this div