ننھے نوحہ خوانوں کا شہدائے کربلا کو بھرپور خراج عقیدت
سب کیلئے مشعل راہ بن گئے
اسلام آباد میں عزادارانِ عاشورہ میں ننھے نوحہ خواں بھی خاک کربلا پر دی گئی عظیم قربانیوں کو بڑی عقیدت سے یاد کررہے ہیں۔
کربلا کی کہانی کا ماتم مناتے عزاداروں میں بچے بھی شامل ہیں۔کرب و الم سہہ کر بھی جرات و شجاعت اورحق کیلئے ایثار و قربانی کا استعارہ بن جانے والوں کو ننھے نوحہ خوانوں نے بھرپور خراج عقیدت پیش کیا۔
دریا کنارے بسے پیاس کے صحرا میں غازی اور شہدائے کربلا سمیت جلے ہوئے خیموں کے بےسر و سامان مکینوں کی داستان سنا سنانا بھی بڑے حوصلے کا کام ہے۔
معرکہ کربلا میں حق کیلئے سب کچھ ہار کر ہمیشہ کیلئے جیت جانے والے سب کیلئے مشعل راہ بن گئے۔
ننھے نوحہ خوانوں نے خلوص دل سے امام حسین کو نذرانہ عقیدت پیش کیا تو سنے والے متاثر ہوئے بغیر نہ رہ سکے۔
MUHARRAM UL HARAM
تبولا
Tabool ads will show in this div