قوم سے معذرت خواہ ہوں کہ سونے کا تمغہ نہیں جیت سکا،شاہ حسین

پاکستان کی جانب سے میڈل ملنے پر خوشی ہوئی

پاکستان کے باکسر شاہ حسین شاہ نے کامن ویلتھ گیمز میں سونے کا تمغہ نہ جیتنے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے قوم سے معافی مانگ لی ہے۔

کامن ویلتھ گیمز میں باکسنگ کیٹیگری میں کانسی کا تمغہ حاصل کرنے والے پاکستانی باکسر شاہ حسین شاہ نے سماء سے بات کرتےہوئے کہا کہ پاکستان کی جانب سے میڈل ملنے پر خوشی ہوئی۔

انھوں نے کہا کہ قوم سے معذرت خواہ ہوں کہ سونے کا تمغہ نہیں جیت سکا۔

ان کا کہنا تھا کہ بہت محنت اور برداشت کے بعد اس لیول پر آتے ہیں۔ انھوں نے مزید کہا کہ فائٹ کرنے کے لیے ہر قیمت بہترین تیاری درکار ہوتی ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ عالمی سطح پر اکیلے مقابلے کرنا آسان نہیں ہوتا،کوچز اور سپورٹ اسٹاف کی موجودگی ضروری ہوتی ہے۔

شاہ حسین کا مزید کہنا تھا کہ اگلی بار مزید بہتر تیاری کے ساتھ آؤں گا۔

boxing

commonwealth games 2022

Tabool ads will show in this div