نجی سیکیورٹی گارڈ کا خاتون پر تشدد، ویڈیو وائرل

پولیس نے گارڈ کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا

کراچی میں رہائشی پلازہ کے نجی سیکیورٹی گارڈ نے خاتون پر تشدد کیا، جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی، پولیس نے متاثرہ خاتون کی درخواست پر مقدمہ درج کرکے گارڈ کو گرفتر کرلیا۔

کراچی کے علاقے گلستان جوہر بلاک 17 میں رہائشی عمارت کے نجی سیکیورٹی گارڈ نے معمولی تلخ کلامی پر خاتون کو تھپڑ مارا، خاتون زمین پر گرگئی جس کے بعد گارڈ نے اسے لات بھی ماری، واقعے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

ویڈیو میں واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے کہ سیکیورٹی گارڈ اور خاتون میں کے درمیان کسی بات پر بحث ہورہی ہے اور اسی دوران گارڈ طیش میں آکر خاتون کو تھپڑ رسید کرتا ہے، تھپڑ لگتے ہی خاتون زمین پر گر جاتی ہے۔

ویڈیو میں یہ بھی دیکھا جاسکتا ہے کہ سفاک گارڈ نے خاتون کے گرنے کے بعد بھی اسے نہ چھوڑا اور اس کے منہ پر لاتیں ماریں، جبکہ پاس ہی موجود دیگر افراد خاموش تماشائی بنے رہے اور ایک ایک کرکے وہاں سے اٹھ کر چلے گئے۔

ویڈیو میں ایک دوسرا گارڈ بھی نظر آرہا ہے جو سفاک گارڈ کو روکنے کی کوشش کرتا ہے تاہم وہ اس کی بھی نہیں سنتا۔

متاثرہ خاتون نے شاہراہ فیصل تھانے میں گارڈ کے تشدد کیخلاف درخواست جمع کرادی، جس کے بعد پولیس نے واقعے مقدمہ درج کرکے گارڈ کو گرفتار کرلیا۔

متاثرہ خاتون کا سماء سے گفتگو میں کہنا ہے کہ رہائشی کالونی کے گھروں میں کام کرتی ہوں، گارڈ نے بیٹے کو اندر نہیں آنے دیا جس پر تلخی ہوئی تھی۔

انہوں نے مزید کہا کہ گاڑڈ نے پہلے بدتمیزی کی اور پھر تشدد کا نشانہ بنایا۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے بھی گارڈ کی جانب سے خاتون پر تشدد کا نوٹس لیتے ہوئے ایڈیشنل آئی جی کراچی کو ملزم کیخلاف کارروائی کی ہدایت کی تھی۔

وہ کہتے ہیں خواتین، بچوں اور بزرگوں سے کسی قسم کی زیادتی برداشت نہیں کی جائے گی۔

Tabool ads will show in this div