‘لال سنگھ چڈھا’ نے ریلیز سے پہلے ہی کروڑوں روپے کمالئے

اکشے کمار کی 'رکشا بندھن' 11 اگست کو ریلیز ہو رہی ہے

عامر خان کی ‘لال سنگھ چڈھا’ اور اکشے کمار کی ‘رکشا بندھن’ 11 اگست کو ریلیز ہو رہی ہیں۔

عامر خان کی فلم ‘لال سنگھ چڈھا’ نے ایڈوانس بکنگ کے ذریعے صرف 2 دنوں میں 8 کروڑ روپے کمالئے۔

عامر خان کی ‘لال سنگھ چڈھا’ اور اکشے کمار کی ‘رکشا بندھن’ 11 اگست کو بھارت کے سینما گھروں میں ریلیز ہو رہی ہیں۔ ان دونوں فلموں کی ایڈوانس بکنگ بھی شروع ہوگئی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایڈوانس بکنگ میں عامر خان اکشے کمار سے آگے ہیں۔ ‘لال سنگھ چڈھا’ نے ایڈوانس بکنگ سے 2 دنوں میں 8 کروڑ روپے سے زیادہ کا بزنس کیا ہے۔ دوسری جانب ‘رکشا بندھن’ نے 2 دنوں میں صرف 3 کروڑ روپے کی کمائی کی ہے۔

180 کروڑ کے بجٹ میں بننے والی ‘لال سنگھ چڈھا’ بھارت میں 5000 اسکرینز جب کہ 70 کروڑ کے بجٹ میں بنی ‘رکشا بندھن’ کو 4000 اسکرینوں پر ریلیز کیا جارہا ہے۔

فلمی ناقدین نے اندازہ لگایا ہے کہ دونوں فلمیں ‘لال سنگھ چڈھا’ اور ‘رکشا بندھن’ پہلے دن مشترکہ طور پر 22 سے 25 کروڑ روپے کا بزنس کر سکتی ہیں۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ باکس آفس کے اس بڑے تصادم میں دونوں میں سے کون سی فلم جیتے گی۔

بھارت میں لال سنگھ چڈھا کے خلاف انتہا پسند ہندوؤں کی جانب سے سوشل میڈیا پر مہم چلائی جارہی ہے۔

Bollywood

AAMIR KHAN

LAAL SINGH CHADDA

Tabool ads will show in this div