کالعدم ٹی ٹی پی کا اہم کمانڈر عبدالولی عمر خالد خراسانی تین ساتھیوں سمیت ہلاک

عبدالولی کے دو ساتھی مفتی حسن اور حافظ دولت بھی مارے گئے

افغانستان میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں کالعدم ٹی ٹی پی کا اہم کمانڈرعبدالولی عرف عمرخالد خراسانی تین ساتھیوں سمیت ہلاک ہو گیا۔

غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق افغان صوبے پکتیکا میں بارودی سرنگ کا دھماکا ہوا، جس میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان (TTP) کا اہم ترین کمانڈر عبدالولی عرف عمرخالد خراسانی ہلاک ہوگیا۔

رپورٹ کے مطابق دھماکا ضلع برمل کے علاقے سراکی کلی میں ہوا، اور اس دھماکے میں عمرخالد خراسانی کے دو قریبی ساتھی مفتی حسن اور حافظ دولت بھی مارے گئے ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ عمرخالد خراسانی کا شمار کالعدم ٹی ٹی پی کے اہم کمانڈرز میں ہوتا تھا، اور اس نے کابل میں امن مذاکرات میں بھی حصہ لیا تھا۔

خبررساں ادارے کے مطابق ایک دوسرا واقعہ ہنڑ میں بھی ہوا ہے جہاں بارودی سرنگ دھماکے میں کالعدم ٹی ٹی پی ایک اور کمانڈر اقوی باجوڑی بھی مارا گیا ہے۔

واضح رہے کہ ‘‘عمر خالد خراسانی’’ ایک لقب ہے جو کالعدم تنظیم کے ترجمان یا کمانڈر کو دیا جاتا ہے۔

ttp

Tehreek-e-Taliban Pakistan

umer khalid khurasani

Tabool ads will show in this div