ارشد ندیم کا اعزاز،انعامات کا سلسلہ شروع

ارشد ندیم کے لئے 50 لاکھ روپے انعام کا اعلان

ڈائریکٹرجنرل پاکستان اسپورٹس بورڈ آصف زمان نے ارشد ندیم کے لئے 50 لاکھ روپے انعام کا اعلان کردیا۔

برمنگھم میں کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان کےایتھلیٹ ارشد ندیم نے جیولن تھرو کے فائنل میں گولڈ میڈل جیت لیا۔ ارشد ندیم نے سب سے لمبی نوے اعشاریہ ایک آٹھ میٹر کی تھرو کی۔

ڈائریکٹرجنرل پاکستان اسپورٹس بورڈ آصف زمان نے ارشد ندیم کے لئے 50 لاکھ روپے انعام کا اعلان کردیا۔

وفاقی وزیر کھیل احسان مزاری نے بھی ارشد ندیم کو مبارکباد پیش کی۔

پاکستان اولمپکس ایسوسی ایشن کے صدر جنرل (ر) عارف حسن نے بھی ارشد ندیم کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ پاکستانی ایتھلیٹ نے پاکستانیوں کا سر فخر بلند کردیا ہے۔

سندھ کے صوبائی وزیرناصرحسین شاہ نے ٹویٹ کرتے ہوئے بتایا کہ اگلے اولمپک سے پہلے 2 سال کے لیے کامن ویلتھ گیمز میں گولڈ میڈل جیتنے والے پاکستان کے ایتھلیٹ ارشد ندیم کو ذاتی خرچے پرجرمنی ٹریننگ کے لیے بھجوانے کو تیار ہوں۔

انھوں نے مزید کہا کہ پاکستان کے لیے اس سے زیادہ فخر کی کوئی بات نہیں ہوسکتی کہ یہ ایتھلیٹس سونے کے تمغے جیتتے رہیں۔

Arshad Nadeem

JAVELIN THROW

commonwealth games 2022

Tabool ads will show in this div