ارشد ندیم کا گولڈ میڈل،پوری قوم کی مبارک باد

کھلاڑیوں نے ارشد ندیم کومبارکباد پیش کی ہے

برمنگھم میں کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان کےایتھلیٹ ارشد ندیم نے جیولن تھرو کے فائنل میں گولڈ میڈل جیت لیا۔ ارشد ندیم نے سب سے لمبی نوے اعشاریہ ایک آٹھ میٹر کی تھرو کی۔ صدر،وزیراعظم سمیت پاک فوج اور دیگر اداروں اور کھلاڑیوں نے ارشد ندیم کو مبارک باد پیش کی۔

کامن ویلتھ گیمز میں پاکستانی ایتھلیٹ ارشدندیم کی شاندارکارکردگی پرصدرِپاکستان ڈاکٹرعارف علوی،وزیراعظم میاں محمد شہبازشریف، چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی،آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ، مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز،وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہیٰ، قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم اور دیگر کھلاڑیوں نے ارشد ندیم کومبارکباد پیش کی ہے۔

ارشد ندیم کو صدرعارف علوی نے مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ آپ قوم کا فخر ہیں، ریکارڈ قائم کرنے اور طلائی تمغہ جیتنے پر بہت بہت مبارک ہو۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ارشد ندیم کو تاریخ رقم کرنے پرمبارکباد دی۔آرمی چیف کا کہنا تھا کہ ارشد ندیم قوم کا فخر اور قومی ہیرو ہیں۔

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کا کہنا تھا کہ ارشد ندیم نے گولڈ میڈل جیت کر قوم کا سرفخر سے بلند کردیا ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ کھیل کے میدانوں کو آباد کرنے اور نوجوانوں کی مزید حوصلہ افزائی کی ضرورت ہے۔

مسلم لیگ (ن) کی نائب صدرمریم نواز شریف نے ٹویٹ میں ارشد ندیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ تم نے ہمیں قابل فخر بنا دیا۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے ارشد ندیم کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ جسم ٹوٹا ہوا تھا مگر ہمت ہمالیہ سے بلند تھی۔

کامن ویلتھ گیمز میں ریسلنگ ایونٹ میں حصہ لینے والے پہلوان انعام بٹ نے بھی ارشد ندیم کو مبارک باد پیش کی۔

سابق کپتان سرفراز احمد، سابق کپتان محمد حفیظ، فاسٹ بالر شاہین آفریدی اور محمد یوسف نے بھی ارشد ندیم کے کارنامے کو سراہا۔

Arshad Nadeem

JAVELIN THROW

commonwealth games 2022

Tabool ads will show in this div