اقرا عزیز ریستوران سروس پر غصہ

کھانے کا آرڈر ڈیرھ گھنٹے گزر جانے پر بھی نہ ملا

ٹی وی ایکٹریس اقرا عزیز نے اپنی انسٹا اسٹوری پر ریستوران کی خراب سروس کے حوالے سے ایک نوٹ بھی لکھ دیا

ٹی وی ایکٹریس اقرا عزیز نے ایک ریستوران کو کھانے کا آرڈر دیا ، یہ آن لائن آرڈر رات آٹھ بج کر پانچ منٹ پر دیا گیا ۔ ڈیرھ گھنٹے سے زائد کا عرصہ گزر جانے کے بعد ریستوران کی جانب سے اداکارہ کو ایک نوٹ موصول ہوا ۔ نوٹ میں تحریر تھا کہ اقرا کا دیا جانے والا آرڈر کینسل کر دیا گیا ہے ، جس کی وجہ کھانے کا وہ آئیٹم ختم ہوجانا بتایا گیا

اداکارہ نے آرڈر دئے جانے اور کینسل ہو جانے دونوں کے اسکرین شاٹس کو شیئر کرتے ہوئے ریستوان کی انتظامیہ پر غصہ نکالا ۔

اقرا عزیز کے شوہر یاسر حسین بھی سوشل میڈیا پرخاصے ایکٹیو ہیں ، بعض اوقات یاسر کو انکی رائے کا اظہار کرنے پر تنقید کا نشانہ بھی بنایا جاتا رہا ہے

IQRA AZIZ

online food delivery

Tabool ads will show in this div