پی ٹی آئی لیڈر شپ کو منافقت کی سیاست پرکمال حاصل ہے، رہنما پیپلزپارٹی

عمران خان کا ایجنڈا پاکستان میں انتشار پھیلانا ہے، پیپلزپارٹی رہنما
Aug 07, 2022

پیپلزپارٹی کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ عمران خان کا ایجنڈا پاکستان میں انتشار پھیلانا ہے، پی ٹی آئی کی لیڈر شپ کو منافقت کی سیاست پرکمال حاصل ہے۔

پی ٹی آئی رہنماؤں کے بیانات پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے وزیربلدیات سندھ ناصرشاہ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اسدعمر کہتے ہیں کہ انہیں عدم اعتماد سے پہلے پرائم منسٹر شپ کی آفر ہوئی، جس سے وزارت خزانہ نہ چل سکی وہ وزیراعظم بننے کیلئے خود کو پیش کررہاہے۔

ناصرحسین شاہ نے کہا کہ شاہ محمود کے بعد اب اسدعمر بھی وزیراعظم ہونے کی خواب دیکھنے لگے ہیں، فواد چوہدری کو پاکستانی ایئراسپیس استعمال کرنے پراعتراض ہے مگر امریکی فنڈز پرسیاست کرنے پرفخر ہے، پی ٹی آئی لیڈرشپ کو منافقت کی سیاست پرکمال حاصل ہے۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ ملکی اداروں کے خلاف پی ٹی آئی نےسوشل میڈیا پرمہم چلا رکھی ہے اس کاان کو حساب دینا ہوگا، انہیں شہدا کی قربانیوں کا احترام کرنے کے بجائے ان کےخلاف مہم جوئی پرشرم آنی چاہئے۔

شرجیل میمن

وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ عمران خان کا ایجنڈا پاکستان میں انتشار پھیلانا ہے پی ٹی آئی ورکرز اورنوجوان ان کے بہکاوے میں نہ آئیں۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ ہیلی کاپٹر سانحہ پرپوری قوم افسردہ اور غمزدہ ہے، جب کہ عمران خان کی جماعت نے سانحے پر مہم چلائی، غیر اخلاقی مہم پر شہدا کے ورثا اور قوم کی دل آزاری ہوئی، عمران خان کارکنوں کو بدتہذیبی پر اکسا رہے ہیں۔

شرجیل میمن نے کہا کہ شہدا کے معاملے پرعمران خان اپنی حرکتوں سے باز آئیں، قوم میں عمران خان کے لئے شدید نفرت بڑھ گئی ہے، عوام انہیں بنی گالا سے باہر نکلنے نہیں دیں گے۔

Tabool ads will show in this div