چیف سیکرٹری پنجاب کا اپنی خدمات واپس لینے کیلئے وفاقی حکومت کو خط
پنجاب میں اپنی خدمات مزید جاری نہیں رکھ سکتا، چیف سیکریٹری
چیف سیکرٹری پنجاب کامران علی افضل نے اپنی خدمات واپس لینے کیلئے وفاقی حکومت کو خط لکھ دیا ہے۔
چیف سیکرٹری پنجاب کامران علی افضل نے پنجاب سے اپنی خدمات واپس لینے کیلئے وفاقی حکومت کو مراسلہ لکھ دیا ہے۔
کامران علی افضل کی جانب سے لکھے گئے مراسلے میں ذاتی وجوہات کی بنا پر کام جاری نہ رکھنے کے بارے میں آگاہ کیا گیا ہے۔
چیف سیکرٹری پنجاب کامران علی افضل نے اسٹیبلمنٹ ڈویژن سے اپنی خدمات پنجاب سے واپس لینے کی درخواست کرتے ہوئے مؤقف پیش کیا ہے کہ ذاتی وجوہات کی بنا پر پنجاب میں اپنی خدمات مزید جاری نہیں رکھ سکتا، مجھے ان ذمہ داریوں سے فارغ کردیا جائے۔
دوسری جانب وفاقی حکومت کی جانب سے اس حوالے سےتاحال کوئی احکامات سامنے نہیں آئے ہیں۔
chief secretary punjab
تبولا
Tabool ads will show in this div