انگلش پریمیئر لیگ:آرسنل کی کرسٹل پیلس کو دو صفر سے شکست

بائرن میونخ کی فرینکفرٹ کو 6-1 سے شکست

انگلش پریمیئیر اور جرمن لیگ کے نئے سیزن کا آغاز ہوگیا، جہاں جرمن فٹ بال کلب بائرن میونخ نے افتتاحی میچ میں فرینکفرٹ کو چھ ایک سے ہرا دیا، جب کہ انگلش فٹ بال کلب آرسنل نے شاندار آغاز کرتے ہوئے کرسٹل پیلس کو دو صفر سے شکست دے دی۔

جرمن فٹ بال لیگ میں بائرن میونخ نے دھماکے دار آغاز کیا اور پہلے ہی میچ میں فرینکفرٹ کیخلاف چھکا لگا دیا۔ جمال نے دو بار گیند جال میں پہنچائی۔ سرجی، بینجو مین ، کیمیچ نے ایک ایک گول اسکور کیا۔

ساڈیو مانے نے بھی ڈیبیو میچ پر گول داغا اور بائرن میونخ یوں چھ ایک سے میچ اپنے نام کرنے میں کامیاب رہا۔ انگلش پریمیئر لیگ کے مقابلے میں آرسنل نے افتتاحی میچ جیت لیا، جہاں آرسنل نے کرسٹل پیلس کو دو صفر سے شکست دے کر جیت اپنے نام کی۔

Tabool ads will show in this div