گلوکار فاخر محمود کی اٹلی کی سیر

فاخر کی اس پوسٹ کو مداحوں نے بہت پسند کیا

پاکستانی گلوکار فاخر محمود آج کل اٹلی کے شہر وینس کی سیر کررہے ہیں۔

گُزشتہ روز فاخر نے اپنے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ وینس میں کشتی کی سیر کررہے ہیں۔

ویڈیو شیئر کرتے ہوئے انہوں نے کیپشن میں لکھا کہ وینس اپنے آپ میں بے مثال ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ انتہائی خوشگوار موڈ میں کشتی کی سیر کو انجوائے کررہے ہیں۔ اسی موڈ میں وہ امیتابھ بچن کا ایک پُرانہ گانا “دو لفظوں کی ہے دل کی کہانی” کا ایک مصرعہ گُنگُناتے ہیں۔

اس مصرعہ “یہ کشتی والا کیا گا رہا ہے” کی دوسری لائن کو ایک دم مزاحیہ انداز دیتے ہوئے اسے کشتی چلانے والے سے جوڑ دیتے ہیں کہ وہ کُچھ کرے نہ کرے، ڈالر اور یورو کما رہا ہے۔

فاخر کی اس پوسٹ کو مداحوں نے بہت پسند کیا۔

Tabool ads will show in this div