پھنڈی بھٹیاں میں بس کھائی میں جاگری، 7 افراد جاں بحق

مرنیوالوں میں خواتین اور بچے بھی شامل، 20 سے زائد افراد زخمی
Aug 06, 2022

پنجاب کے علاقے پھنڈی بھٹیاں میں حافظ آباد روڈ پر تیز رفتار بس کھائی میں جاگری، حادثے میں خواتین اور بچوں سمیت 7 افراد جاں بحق ایک درجن سے زائد زخمی ہوگئے۔

ریسکیو 1122 کے مطابق حافظ روڈ پر بس حادثے میں 7 افراد جاں بحق اور 20 سے زائد افراد زخمی ہوئے، زخمی افراد اور لاشوں کو ٹراما سینٹر اور آر ایچ سی جلالپور بھٹیاں منتقل کیا گیا، جہاں کچھ زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے زخمیوں کے بہتر علاج معالجے کا حکم دیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایات پر ڈپٹی کمشنر حافظ آباد توقیر الیاس چیمہ نے جائے وقوعہ، ٹراما سینٹر اور آر ایچ سی جلال پور بھٹیاں کا دورہ کیا اور زخمیوں کی عیادت کی۔

hafizabad

BUS ACCIDENT

CM PUNJAB PERVAIZ ELAHI

PINDHI BHATIAN

Tabool ads will show in this div