لوئر دیر: پاکستان تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی فائرنگ سے زخمی

واقعے میں ایم پی اے کا بھائی، سیکیورٹی اہلکاروں سمیت 4 افراد جاں بحق

لوئر دیر کے علاقے میدان میں پاکستان تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی لیاقت علی نامعلوم افراد کی فائرنگ سے زخمی ہوگئے، واقعے میں ان کا بھائی، پولیس اور لیویز اہلکاروں سمیت 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔

نمائندہ سماء کے مطابق لوئر دیر کے علاقے میدان میں پی ٹی آئی کے ایم پی اے ملک لیاقت کی گاڑی پر فائرنگ کی گئی، واقعے میں رکن صوبائی اسمبلی زخمی سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق فائرنگ سے لیاقت علی کے بھائی، پولیس اور لیویز اہلکاروں سمیت 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔

واقعے کے بعد زخمیوں کو طبی امداد کی فراہمی کیلئے تیمر گرہ اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

PTI

lower dir

MPA ATTACK

Tabool ads will show in this div