کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان نے مزید 2 میڈل جیت لیے

علی اسد نے برانز اور شریف طاہر نے سلور میڈل جیت لیا
<p>پاکستانی ایتھلیٹ شریف طاہر</p>

پاکستانی ایتھلیٹ شریف طاہر

برمنگھم میں جاری Commonwealth Games 2022 میں پاکستان نے ایک اور میڈل حاصل کرلیا جس کے بعد پاکستان کے میڈلز کی تعداد 7 ہوگئی جس میں ایک گولڈ میڈل بھی شامل ہے۔

74 کلو کیٹیگری میں قومی ریسلرشریف طاہر نے سلور میڈل حاصل کرلیا تاہم فائنل مقابلے میں انہیں بھارتی ریسلر نوین نے شکست دیدی۔

ریسلنگ کی57 کلو کیٹیگری میں پاکستان کے علی اسد نے کانسی کا تمغہ جیت لیا، انہوں نے برونز میڈل میچ میں نیوزی لینڈ کےسورج سنگھ کو شکست دی۔

کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان کے میڈلز کی تعداد سات ہوگئی ہے، اس سے قبل 65 کلو گرام کیٹیگری میں ریسلر عنایت اللہ نے برانز میڈل جیتا تھا، انہوں نے میچ میں اسکاٹ لینڈ کے ریسلر کو 0-10 کے بڑے مارجن سے شکست دی تھی۔

نوح بٹ ویٹ لفٹنگ میں سونے کا جبکہ جوڈو میں شاہ حسین شاہ کانسی کا تمغہ جیت چکے ہیں، زمان انور نے مینز فری اسٹائل 125 کلو گرام کے ایونٹ میں سلور میڈل جیتا تھا۔

commonwealth games 2022

Tabool ads will show in this div