عمران خان کرپشن کی سرپرستی کرتے تھے، عظمیٰ کاردار کا ہتک عزت نوٹس پر جواب

بشریٰ بی بی اور فروح گوگی بھی کرپشن میں شامل تھے

پی ٹی آئی رکن اسمبلی عظمیٰ کاردار اپنے موقف پر ڈٹ گئیں، سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی جانب سے بھیجے گئے ہتک عزت نوٹس کا جواب دے دیا۔

عظمیٰ کاردار نے وکیل کےذریعے جمع کرائے گئے جواب میں کہا ہے کہ عثمان بزدار کرپشن میں ملوث رہے، مختلف ذرائع سے کرپشن ہوتی رہی، فرح خان، احسن جمیل گجر اور بشریٰ بی بی کرپشن میں شریک رہے ہیں اور ان کی سرپرستی سابق وزیراعظم عمران کرتے تھے۔

عظمیٰ کاردار نے اپنے جواب میں لکھا ہے کہ مختلف ایجنسیز فرح خان کیخلاف کرپشن کی تحقیقات کر رہی ہیں جبکہ فرح خان ملک سے فرار ہیں۔

PTI

Uzma Kardar

Tabool ads will show in this div