غزہ پر حملہ اسرائیلی دہشت گرد کی تازہ مثال ہے، وزیراعظم

دو روز سے جاری بمباری میں 15 افراد شہید ہوچکے
Aug 06, 2022

وزیراعظم شہباز شریف نے غزہ پر اسرائیل کے فضائی حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے اسرائیلی دہشت گردی کی تازہ مثال قرار دیدیا۔

اسرائیلی طیاروں کی جانب سے غزہ پر دو روز سے جاری بمباری کے نتیجے میں 15 افراد شہید ہوچکے ہیں، جن میں اکثریت بچوں کی ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے غزہ پر اسرائیلی حملے کی شدید مذمت کی ہے جس میں معصوم بچی سمیت فلسطینی شہری جانوں سے گئے۔

مزید جانیے: اسرائیل کی دوسرے دن بھی غزہ پر بمباری، شہداء کی تعداد 15 ہوگئی

انہوں نے کہا کہ یہ کارروائی اسرائیلی دہشت گردی کی تازہ ترین مثال ہے، ظالم اسرائیل معصوم فلسطینیوں کو نشانہ بنا رہا ہے۔

شہباز شریف کا کہنا ہے کہ اگر سزا کے خوف سے بالاتر ہوکر ظلم کرنیوالے کا کوئی وجود ہے تو وہ اسرائیل ہے، جو نتائج کی پرواہ کئے بغیر فلسطینیوں کو نشانہ بنارہا ہے۔

اسرائیل کی جانب سے جہادی تنظیموں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا جاتا ہے تاہم ان حملوں میں جاں بحق افراد کی اکثریت عام شہریوں کی ہوتی ہے۔

تازہ حملوں میں بھی اسرائیل کی جانب سے عام رہائشی علاقوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

پاکستان

Gaza

Palestine

ISRAELI AIR STRIKE

Tabool ads will show in this div